ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ریاستی خبریں / رہبر اعلیٰ خامنہ ای اکیلے ہیں ، ہمیں ان کا لشکر بننا ہو گا : زینب سلیمانی

رہبر اعلیٰ خامنہ ای اکیلے ہیں ، ہمیں ان کا لشکر بننا ہو گا : زینب سلیمانی

Tue, 29 Dec 2020 18:05:13  SO Admin   S.O. News Service

 تہران، 29دسمبر (آئی این ایس انڈیا) ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی کی پہلی برسی نزدیک آنے مقتول کمانڈر کی بیٹی نے ایرانی خواتین اور لڑکیوں کے نام ایک پیغام دیا ہے۔ قاسم سلیمانی رواں سال 3 جنوری کو بغداد کے ہوائی اڈے کے احاطے میں ایک امریکی فضائی حملے میں مارا گیا تھا۔

زینب سلیمانی نے "بنات الحاج قاسم" (قاسم سلیمانی کی بیٹیاں) نامی گروپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حجاب کی پابندیں کریں تا کہ "دشمن جل بُھن جائے"۔

مقامی میڈیا کے مطابق زینب سلیمانی نے کہا کہ علی خامنہ ای (ایرانی رہبر اعلیٰ) "نہایت تنہا" ہیں۔ زینب نے مخاطب خواتین سے مطالبہ کیا کہ وہ "خامنہ ای کا لشکر" بن جائیں..!.

اس سے قبل زینب سلیمانی نے گذشتہ ہفتے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ منتخب امریکی صدر جو بائیڈن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مختلف نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بائیڈن کے انتخاب کے نتیجے میں تہران کے حوالے سے امریکی پالیسی میں غالبا کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔

روس کے ٹی وی چینل "رشیا ٹوڈے" (انگریزی) کو دیے گئے ایک انٹرویو میں زینب نے کہا کہ "ٹرمپ نے میرے والد کے قتل کا حکم دیا جب کہ بائیڈن نے اس کی تائید کی لہذا دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے"۔

زینب نے باور کرایا تھا کہ "ٹرمپ کی جانب سے جنرل سلیمانی کو ہلاک کرنے کا فیصلہ اس حقیقت کو واضح کرتا ہے کہ اس کے والد نے خطے میں امریکی منصوبوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا ، اس چیز نے واشنگٹن کو چراغ پا کر دیا"۔

یاد رہے کہ زینب سلیمانی 6 جنوری کو تہران میں اپنے والد کی آخری رسومات کے دوران خطاب کے بعد مشہور ہو گئی تھی۔ اس خطاب میں زینب نے متعدد شخصیات کو مخاطب کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اس کے والد قاسم سلیمانی کی ہلاکت پر جوابی کارروائی کریں۔ ان شخصیات میں لبنانی ملیشیا حزب اللہ کا سربراہ حسن نصر اللہ، فلسطینی تنظیم حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ، فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے سکریٹری جنرل زیاد نخالہ ، شامی صدر بشار الاسد، عراقی تنظیم بدر کا سربراہ ہادی العامری اور یمن میں حوثی ملیشیا کا سرغنہ عبدالملک الحوثی شامل ہے۔

بعد ازاں جنوری کے اواخر میں زینب سلیمانی کو بیروت کے جنوبی نواحی علاقے الضاحیہ میں حزب اللہ ملیشیا کے گڑھ میں دیکھا گیا۔ زینب نے حزب اللہ کو ایرانی القدس فورس کا ایک ونگ شمار کیا۔

رواں سال جون میں ایرانی ذرائع ابلاغ نے زینب سلیمانی اور رضا صفی الدین کی شادی کی خبر نشر کی۔ رضا صفی الدین لبنانی شیعہ مذہبی شخصیت اور حزب اللہ تنظیم کے رہ نما ہاشم صفی الدین کا بیٹا ہے۔


Share: